کلینر

( کَلِینَر )
{ کلی + نَر }
( انگریزی )

تفصیلات


Cleaner  کلِین  کَلِینَر

انگریزی زبان سے دخیل کلمہ ہے جو ماخذ زبان میں ایک صفت 'کلین' کے آخر پر (er) بطور لاحقۂ فاعلی لگانے بنا۔ اردو میں اپنے اصل معنی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٩٤٦ء کو "اخترستان" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : کَلِینَرْز [کَلی + نَرْز]
جمع غیر ندائی   : کَلِینَروں [کَلی + نَروں (و مجہول)]
١ - صفائی کرنے والا، موٹر یا ریل گاڑی کے انجن میں صفائی ستھرائی وغیرہ کا کام کرنے والا۔
"محلے کے ڈرائیور، کلینر، ٹیلر، خانساماں، چوکیدار مالی وغیرہ اپنی فرصت کا سارا وقت اسی دکان پر گزارتے۔"      ( ١٩٧١ء، ذکرِ یار چلے، ٤٧٠ )
٢ - لانڈری میں کام کرنے والا، کپڑوں کی صفائی کرنے والا، کپڑے دھونے اور استری کرنے والا۔
"اپنے کپڑے کلینر سے درست کرا کے احتیاط سے رکھنا۔"      ( ١٩٥٤ء، مکتوبات عبدالحق، ٦٦٨٨ )