پراکرت سے ماخوذ کلمہ ہے جو اردو میں اپنے ماخذ معانی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٤٦ء کو "کھیت کرم" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - حیوانی فضلہ یا بعض نباتاتی و جماداتی اجزا جنہیں سڑا گلا کر یا کسی کیمیائی عمل سے تیار کر کے کھیت وغیرہ میں مٹی کو طاقتور بنانے کے لیے ڈالتے ہیں اور یہی پودوں کی غذا بھی بنتا ہے۔
"عمدہ زراعتی پیداوار کے لیے کھاد کا استعمال ضروری ہوتا ہے۔"
( ١٩٨٤ء، جدید عالمی معاشی جغرافیہ، ١٦٦ )
٢ - وہ قرض جو کاشت کار زمین کی تیاری کے واسطے تاجر یا ساہوکار سے لیتے ہیں اور پھر قسطوں میں اس کی ادائیگی کرتے ہیں۔
"تین بھانت کا خرچ اسامیروں کو ہوتا ہے، ایک کھانے و تیاری ہل و خرید لوہا وغیرہ کا، اس کو کھاد کہتے ہیں . ان تینوں پھانٹ کا خرچ ہویرہ سے لیتے ہیں۔"
( ١٨٤٦ء، کھیت کرم، ١٦ )