کڑی گرفت

( کَڑی گَرِفْت )
{ کَڑی + گَرِفْت }

تفصیلات


پراکرت سے ماخوذ صفت 'کڑی' کے بعد فارسی مصدر گرفتن سے مشتق اسم 'گرفت' لانے سے مرکب اضافی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٥ء کو"کشاف تنقیدی اصطلاحات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - سخت گرفت، مضبوط پکڑ۔
کسی شعر یا عبارت کی بے ساختگی دراصل اس شاعر یا ادیب کے ذہن کی صفائی موضوع پر کڑی گرفت، . کی آئینہ دار ہوتی ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ٢٣ )