کڑی دھوپ

( کَڑی دُھوپ )
{ کَڑی + دُھوپ }

تفصیلات


پراکرت سے ماخوذ صفت 'کڑی' کے بعد سنسکرت سے ماخوذ اسم 'دھوپ' لانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٣١ء کو "دیوان ناسخ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - تیز دھوپ، شدت کی دھوپ۔
 کڑی دھوپ میں دوپہر کی نشاط درختوں کی شاخیں جلا دی گئیں      ( ١٩٨٧ء، نشاط بدایونی، تذکرۂ شعرائے بدایوں، ٢٩٣ )