حکایت الصوت سے ماخوذ اسم 'کڑ کڑ' کے بعد 'انا' بطور لاحقہ مصدر و تعدیہ لگا کر بنائے گئے۔ مصدر 'کڑکڑانا' کا حاصل مصدر ہے جو علامتِ مصدر 'نا' ہٹا کر اس کی جگہ علامتِ حاصل مصدر ہٹ لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے اور تحریراً سب سے پہلے ١٨٩٧ء کو "چندر اولی" میں مستعمل ملتا ہے۔