اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - گنڈاسے سے (باریک باریک) کٹا ہوا چارا۔
"ایک طرف جھونپڑی کے سامنے ایک عورت کٹی کاٹ رہی تھی۔"
( ١٩٤١ء، جزیرے، ١٥٠ )
٢ - پر کٹا ہوا کتوبر، وہ کبوتر جس کی دم اور پر کاٹ کر کبوتر باز اڑتے ہوئے کبوتروں کو دکھاتے ہیں۔
"کبوتر بازوں کی کٹی سے بلند پروازی کی توقع?"
( ١٩٢٩ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ١٤، ١٠:١٧ )
٣ - ایک کلمہ جو بچے دوستی القط کرتے وقت انگوٹھے کے ناخن کو دانتوں سے کٹک کر کہتے ہیں، دوسرا طریقہ یہ ہے کہ داہنے ہاتھ کی چھنگلیا (چھوٹی انگلی) دوسرے کے داہنے ہاتھ کی چھنگلیا میں حلقہ بنا کر اپنی طرف کھینچتے ہیں، کبھی ساتھ ساتھ زبان سے بھی کہتے ہیں اور جب دوستی بحال کرتے ہیں (یعنی کُٹی ختم کرتے ہیں) تو داہنے ہاتھ کی بیچ کی انگلی کو کلمے کی انگلی پر رکھ کر اپنے اپنے ہونٹوں سے چومتے ہیں یہ دوستی کرنا کہلاتی ہے، عداوت، علاحدگی، دوری۔
"ان کے ساتھ ہماری کٹی ہے۔"
( ١٩٧٥ء، بسلامت روی، ١٧ )
٤ - پانی میں گلایا ہوا کاغذ، جس کے پٹھوں سے قلمدان وغیرہ بناتے ہیں۔ (نوراللغات؛ فرہنگِ آصفیہ)
٥ - کُٹی، صرف آٹا فروخت کرنے والی عورت۔ (اصطلاحاتِ پیشہ وراں، منیر، 11)