سنسکرت زبان سے ماخوذ کلمہ ہے جو اردو میں اپنے ماخذ معانی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٧٩ء کو "زینت العروس" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - ایک درخت نیز اس کا پھل، یہ درخت چالیس پچاس فٹ اونچا ہوتا ہے پھل بڑا کچھ لمبا اور گودے دار ہوتا ہے یہ پھل درخت کے تنے اور شاخوں میں سے نکلتا ہے، سانپ کے کاٹے کو کٹھل جہاں تک ممکن ہو کھلایا جائے تو زہر اتر جاتا ہے، کیتھ۔
"انہیں کٹھل سے لے لیچی تک ہر شے میں نقش یار دکھائی دیتا تھا۔"
( ١٩٧٤ء، ہمہ یاراں دوزخ، ١٨ )