کونسرٹ

( کَونْسَرٹ )
{ کَون (و لین) + سَرْٹ }
( انگریزی )

تفصیلات


Concert  کَونْسَرٹ

انگریزی زبان سے دخیل کلمہ ہے جو اردو میں اپنے ماخذ معانی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٧ء کو "میرے بھی صنم خانے" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکاں ( مذکر - واحد )
١ - موسیقی کا پروگرام، موسیقی کی محفل۔
"اگلے مہینے ہمارا ایک بہت ہی گرینڈ قسم کا کنسرٹ ہونے والا ہے۔"      ( ١٩٤٧ء، میرے بھی صنم خانے، ٤٥٥ )