ابجد کا تالا

( اَبْجَد کا تالا )
{ اَب + جَد + کا + تا + لا }

تفصیلات


عربی زبان کے لفظ 'ابجد' کے ساتھ حرف اضافت 'کا' اور سنسکرت زبان سے اسم نکرہ 'تالا' لگایا گیا ہے۔ ١٨١٨ء کو انشا کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : اَبْجَد کے تالے [اَب + جَد + کے + تا + لے]
جمع   : اَبْجَد کے تالے [اَب + جَد + کے + تا + لے]
جمع غیر ندائی   : اَبْجَد کے تالوں [اَب + جَد + کے + تا + لوں (و مجہول)]
١ - وہ حروف دار تالا جو کنجی کی بجائے متعینہ حروف کے ملا دینے سے کھلے۔
 یا تو چپ تھے یا زباں پر اب ہے بے تے لام کاف منہ نہیں ان کا کھلا ابجد کا تالا کھل گیا      ( ١٨٧٠ء، الماس درخشاں، ٦٢ )