کے

( کے )
{ کے }
( سنسکرت )

تفصیلات


کا  کے

سنسکرت زبان سے ماخوذ حرفِ اضافت 'کا' جس کی یہ مغیرہ حالت اور جمع بھی ہے اردو میں اپنے ماخذ معانی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور حرف استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔

حرف اضافت ( مذکر - جمع )
١ - اسماء جمع سے پہلے 'کا' کی بجائے 'کے' استعمال ہوتا ہے۔
"گلکونہ کے بیٹا ہوا جس کا نام چاچا جی نے سنان رکھا اور ایک گھلائی رکھ کر جیسے تیسے اسے پالا۔"      ( ١٩٨٨ء، صدیوں کی زنجیر، ٥٢٠ )
٢ - (برائے عطف) دو فعلوں کے درمیان بجائے کر۔
"دوسرے کو . لوٹ کھسوٹ کے بھی اپنا فائدہ ہوتا ہے اس میں بھی باک نہیں کرتے۔"      ( ١٨٥٤ء، مکتوباتِ عبدالحق، ٣٣٣ )