کیمیکل انرجی

( کَیمِیکَل اَنَرْجی )
{ کَے (و لین) + می + کَل + اَنَر (فتح ا مجہول) + جی }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے مرکبی شکل کے ساتھ اردو میں داخل ہوا جو فی الاصل ماخذ زبان میں ایک صفت 'کیمیکل' کے بعد ایک اسم 'انرجی' لانے سے مرکب ہوا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣٣ء کو "آئینہ موٹر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - کیمیائی اجزا سے تیار کردہ قوت مثلاً جو بیٹری سیل میں ہوتی ہے۔
"بیٹری میں . پچیس گھنٹے لگاتار کرنٹ پاس ہونے سے ایک قسم کی ایکٹو کیمیکل انرجی سی خارج ہو جائے گی۔"      ( ١٩٢٣ء، آئینہ موٹر، ٥٦ )