کیمیکل

( کَیمِیکل )
{ کَے (ی لین) + می + کَل }
( انگریزی )

تفصیلات


Chemical  کَیمِیکل

انگریزی زبان سے دخیل کلمہ ہے جو اردو میں اپنے ماخذ معانی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٩٥٠ء کو "چرم سازی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی
١ - علم کیمیا یا کیمیائی عمل سے متعلق، کیمیاوی۔
"وہ تمام فزیکل اور کیمیکل تبدیلیوں میں اصل عنصر کے ہمراہ رہتا ہے اور اس کا ساتھ بھی نہیں چھوڑتا۔"      ( ١٩٧٢ء، تاب کاری، ١١٨ )
٢ - کیمیائی یا کیمیاوی اشیا سے حاصل کردہ جز یا شے، کیمیائی عمل سے حاصل کردہ اشیاء۔
"تیل کو ایسی صورت میں کیمیکل کی مدد سے تبدیل کیا جاتا ہے جو پانی میں گل کر مل جاتا ہے۔"      ( ١٩٥٠ء، چرم سازی، ٤٥ )