ابجد شناس

( اَبْجَد شَناس )
{ اَب + جَد + شَناس }

تفصیلات


عربی زبان کے لفظ 'ابجد' اور فارسی زبان کے مصدر 'شناختن' سے فعل امر 'شناس' سے مرکب ہے۔ 'شناس بطور لاحقۂ فاعل استعمال ہوتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - کم استعداد یا واقفیت رکھنے والا۔
 نہیں ابجد شناس اغیار اب تک ہو سکے اس کے ہمیں جس علم پر قدرت تھی جس فن میں مہارت تھی      ( ١٩٣١ء، بہارستان، ١٣٥ )