کیمیائی عناصر

( کِیمِیائی عَناصِر )
{ کی + مِیا + ای + عَنا + صِر }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ صفت 'کیمیائی' کے بعد اسی زبان سے ماخوذ اسم جمع 'عناصر' لانے سے مرکب نسبتی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٧١ء کو "فوٹو گرافی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - جمع )
١ - وہ اجزا جس سے مل کر مادی اشیاء وجود میں آتی ہیں، وہ مادی اجزا کے مخصوص حالات کے زیر اثر پیدا ہونے والے اثرات۔
"رُوئے زمین کی تمام اشیا ایک یا ایک سے زیادہ اجزا سے مل کر بنی ہیں ان اجزا کو کیمیائی عناصر (Chemical Elements) کہتے ہیں۔"      ( ١٩٧١ء، فوٹو گرافی، ٣٤ )