کیمیائی عمل

( کِیمِیائی عَمَل )
{ کی + مِیا + ای + عَمَل }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ صفت 'کِیمِیائی' کے بعد اسی زبان سے ماخوذ اسم 'عمل' لانے سے مرکب نسبتی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٥ء کو "حیاتیات" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - [ کیمیا ]  دو یا زیادہ عناصر کے ملاپ سے پیدا ہونے والا اثر؛ مختلف مادی اجزا کے مخصوص حالات کے زیر اثر پیدا ہونے والے اثرات۔
"رطوبات میں خامرے (Enzymes) ہوتے ہیں جوکہ کیمیائی عمل میں مدد دیتے ہیں۔"      ( ١٩٨٥ء، حیاتیات، ٥٣ )