کیمیائی خواص

( کِیمِیائی خَواص )
{ کی + مِیا + ای + خَواص }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ صفت 'کیمیائی' کے بعد اسی زبان سے ماخوذ اسم جمع 'خواص' لانے سے مرکبِ نسبتی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٠ء کو "نامیاتی کیمیا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - جمع )
١ - [ کیمیا ]  Chemical Properties کا ترجمہ، کسی مادے کی ساخت یا ترکیب سے مخصوص کیفیات یا حقائق۔
"حلقہ، سائز و ہندسی اشکال اور کیمیائی خواص میں نسبت کا ذکر بعد میں کیا جائے گا۔"      ( ١٩٨٠ء، نامیاتی کیمیا، ٢٥٤ )