عربی زبان سے ماخوذ صفت 'کِیمیائی' کے بعد اسی زبان سے ماخوذ اسم 'تعامل' لانے سے مرکب نسبتی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٧١ء کو "الیکٹرانی کرنوں کے عملی اطلاقات" میں تحریراً مستعمل ملتا ے۔
١ - مختلف اجزاء یا عناصر کا باہمی عمل اور ردِ عمل، عناصر پر کیمیائی اثرات (Chemical Reaction) کا عمل و ردِ عمل۔
"بھٹیوں اور کیمیائی تعاملوں (Chemical Reaction) کے ٹمپریچروں کو کنٹرول کرنے میں یہ سیل بہت کارآمد آلہ ہے۔"
( ١٩٧١ء، الیکٹرانکی کرنوں کے عملی اطلاقات، ٢٠٥ )