کیمیائی بانڈ

( کِیمِیائی بانْڈ )
{ کی + مِیا + ای + بانْڈ (ن مغنونہ) }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ صفت 'کیمیائی' کے بعد انگریزی زبان سے ماخوذ اسم 'بانڈ' لانے سے مرکب نسبتی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٤ء کو 'کیمیا' میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : کِیمِیائی بانْڈز [کی + مِیا + ای + بانْڈز (ن مغنونہ)]
جمع غیر ندائی   : کِیمِیائی بانْڈوں [کی + مِیا + ای + باں + ڈوں (و مجہول)]
١ - [ کیمیا ]  دو جوہروں کی باہمی کشش سے پیدا ہونے والا تعلق جس سے دونوں جوہر باہم یکجا ہوتے ہیں۔
"ایٹموں کے مجموعے مضبوطی سے اس ربط کی مدد سے یکجا رہتے ہیں جنہیں کیمیائی بونڈ کہتے ہیں۔"      ( ١٩٨٤ء، کیمیا، ٦٧ )