کیمیاوی کھاد

( کِیمِیاوی کھاد )
{ کی + مِیا + وی + کھاد }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ صفت 'کیمیاوی' کے بعد پراکرت سے ماخوذ اسم 'کھاد' لانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٩٤٠ء کو "معاشیات ہند" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : کِیمِیاوی کھادیں [کی + مِیا + وی + کھا + دیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : کِیمِیاوی کھادوں [کی + مِیا + وی + کھا + دوں (و مجہول)]
١ - [ کاشتکاری ]  مختلف کیمیائی مرکبات سے تیار کردہ کھاد، مصنوعی کھاد (قدرتی کھاد کا بدل)
"اور ساتھ ساتھ کیمیاوی کھادوں کا سلیقہ اور ترویج ہوئی۔"      ( ١٩٨٣ء، فلسفہ کیا ہے، ٣٠٠ )