کیمپس

( کَیمْپَس )
{ کَیم (ی لین) + پَس }
( انگریزی )

تفصیلات


Campus  کَیمْپَس

انگریزی زبان سے دخیل کلمہ ہے جو اردو میں اپنے ماخذ معانی و تلفظ کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٩٤٢ء کو "قائداعظم کے مہ و سال" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
١ - احاطہ، میدان؛ کسی تعلیمی ادارے کا علاقہ (عموماً یونیورسٹی کا)۔
"کیمپس میں قدم رکھا اور جانا کہ علی گڑھ کا رنگ گلابی ہے۔"      ( ١٩٨٠ء، زمیں اور فلک اور، ٥٤ )