کیلاش

( کَیلاش )
{ کَے (ی لین) + لاش }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ کلمہ ہے جو اردو میں اپنے ماخذ معانی و متداول ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٩٢٤ء کو "جغرافیہ عالم" کے ترجمہ میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - پہاڑوں کا ایک سلسلہ، کانگری، ماورائے ہمالیہ۔
"کوہستان کے اسی شمالی پہلو پر پہاڑوں کا ایک اور مشہور سلسلہ ہے جسے کیلاش، کانگری یا ماورائے ہمالیہ کے نام سے موسوم کرتے ہیں۔"      ( ١٩٢٤ء، جغرافیہ عالم (ترجمہ)، ١٣٢:١ )
٢ - کوہ ہمالیہ کی ایک اونچی چوٹی کا نام جس پر ہندو دیو مالا کے مطابق دیوتا رہتے ہیں، کیلاش۔
 شبو کی لٹوں میں آئی آکاش سے اُتر کر بھارت میں دھار پھیلی کیلاش سے اتر کر      ( ١٩٢٩ء، مطلع انوار، ٢٩ )