ترطیب

( تَرْطِیب )
{ تَر + طِیب }
( عربی )

تفصیلات


رطب  رَطْب  تَرْطِیب

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٨٣ء میں "صیدگاہ شوکتی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - تر کرنا، (مزاج میں دوا وغیرہ سے) تری پیدا کرنا؛ رطوبت پیدا کرنا۔
"روغن کشید کیا جاتا ہے جوکہ ترطیب دماغ اور نیند لانے کیلئے سر میں لگایا جاتا ہے۔"      ( ١٩٢٩ء، کتاب الادویہ، ٧٨:٢ )