ترقی پسند

( تَرَقّی پَسَنْد )
{ تَرَق + قی + پَسَنْد }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'ترقی' کے ساتھ فارسی زبان میں 'پسندیدن' مصدر سے مشتق صیغہ امر 'پسند' بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩٤٩ء میں "آثار ابوالکلام آزاد" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
جمع غیر ندائی   : تَرَقّی پَسَنْدوں [تَرَق + قی + پَسَن + دوں (و مجہول)]
١ - آگے بڑھنے والا، ترقی کا خواہاں؛ جدید معاشی اور سائنسی افکار و نظریات کا حامی؛ انگریزی : Progressive کا ترجمہ۔
"اسلام ایک ترقی پسند نظام خیال تھا۔"      ( ١٩٦٤ء، پاکستانی کلچر، ٥٩ )
٢ - فن کاروں (خاص طور پر مصنفین) کا وہ گروہ جو (ادب و فن وغیرہ کی) قدیم روایات کی جگہ جدید افکار و خیالات اور انسانیت کا علمبردار ہے۔
"چیئرمین . نے . طلبہ یونین کے انتخابات میں ترقی پسند طلبہ کی فتح پر ان کو مبارک باد پیش کی ہے۔"      ( ١٩٨٢ء، روزنامۂ جنگ، کراچی، ١٨ دسمبر، ١١ )
  • اِرْتِقا پَسَنْد
  • جِدَّت پَسَنْد