ترقی یاب

( تَرَقّی یاب )
{ تَرَق + قی + یاب }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'ترقی' کے ساتھ فارسی مصدر 'یافتن' سے مشتق صیغہ امر'یاب' بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٨٣ء میں "جغرافیہ گیتی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - ترقی پایا ہوا، آگے بڑھا ہوا، بہتر حالت میں پہنچا ہوا۔
"اس میں کرانچی بڑا مشہور اور ترقی یاب بند رہے۔"      ( ١٨٨٣ء، جغرافیہ گیتی، ٨٧:٢ )