ترکیب اتصالی

( تَرْکِیبِ اِتّصالی )
{ تَر + کی + بے + اِت + تِصا + لی }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم'ترکیب' کے ساتھ کسرہ صفت لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم صفت 'اتصالی' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٦١ء میں "افعال مرکبہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - [ قواعد ]  دو افعال کو اس طرح ملانا کہ مرکب ہو جانے کے باوجود دونوں کے مفہوم الگ الگ رہیں؛ جیسے دیکھ آنا یعنی دیکھ کر آنا۔
"ترکیب اتصالی، یعنی دو فعل آپس میں ملے تو ضرور مگر دونوں کے مفہوم الگ الگ رہے۔"      ( ١٩٦١ء، افعال مرکبہ، ٨ )