ترکیب استعمال

( تَرْکِیبِ اِسْتِعْمال )
{ تَر + کی + بے + اِس + تِع (کسرہ ت مجہول) + مال }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'ترکیب' کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم 'استعمال' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٣٧ء میں "سلک الدرر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - کسی دوا وغیرہ کو استعمال کرنے کا طریقہ اور ہدایات۔
"ترکیب استعمال : تقریباً ایک تولہ اس اکسیری تیل کو سر میں جذب کریں۔"      ( ١٩٣٧ء، سلک الدرر، ١٧ )