ترکیب اضافی

( تَرْکِیبِ اِضافی )
{ تَر + کی + بے + اِضا + فی }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'ترکیب' کے ساتھ کسرہ صفت ملانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم صفت 'اضافی' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٤ء میں "عطر مجموعہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - [ قواعد ]  دو اسموں کو اضافت کے ذریعے ملانا، مثلاً زید کی کتاب یا کتاب زید، اس مجموعہ کو مرکب اضافی کہیں گے، اس میں زید مضاف الیہ ہے اور کتاب مضاف۔
"ترکیب اضافی، مضاف اور مضاف الیہ سے بنتی ہے۔"      ( ١٨٧٢ء، عطر مجموعہ، ٤:١ )