ترکیب اعضا

( تَرْکِیبِ اَعْضا )
{ تَر + کی + بے + اَع + ضا }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'ترکیب' کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم 'عضو' کی جمع 'اعضا' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩١٠ء میں "مبادی سائنس" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - [ حیوانات ]  حیوانات کا مختلف اعضا سے مرکب ہونا، اعضا کی ساخت۔
"حیوانات کے یہ اعضا ہوتے ہیں اس لیے اسے مرکب بہ اعضا . کہتے ہیں اور ترکیب اعضا . کا اطلاق ایک حیوان کے جسم کے انہیں سب حصوں پر ہوتا ہے۔"      ( ١٩١٠ء، مبادی سائنس، ٣ )