ترکیب توصیفی

( تَرْکِیبِ تَوصِیفی )
{ تَر + کی + بے + تَو (و لین) + صی + فی }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'ترکیب' کے ساتھ کسرہ صفت لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم صفت 'توصیفی' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٢ء میں "عطر مجموعہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - [ قواعد ]  دو اسموں کی ترکیب جن میں سے ایک موصوف اور دوسرا صفت ہو، جیسے ابر سیاہ۔
"بعضوں نے بترکیب توصیفی مقلوب گرد بکسر اول گول چیز اور باد سے مرکب کہا ہے۔"      ( ١٨٧٢ء، عطر مجموعہ، ١٢٤:١ )