ابرتر

( اَبْرِتَر )
{ اَب + رِتَر }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے مرکب توصیفی ہے، 'ابر' کے ساتھ اسم صفت 'تَر' لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٧٩٠ء کو سب سے پہلے قدرت دہلوی نے استعمال کیا۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - بھیگی بھیگی گھٹا جس کے برسنے کی امید ہو، برسنے والا بادل۔
 آتے ہیں یہ مناظر دلکش نظر کہاں ساون کی اب کے جھڑیاں ہیں اے ابرتر کہاں      ( ١٩٢٩ء، مطلع الانوار، ٢٦ )