ترویب

( تَرْوِیب )
{ تَر + وِیب }
( عربی )

تفصیلات


روب  تَرْوِیب

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٦٩ء میں "تغذیہ غذائیات حیوانات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - بستگی، جماؤ، انجماد۔
"اگر پانی کے ذریعے حرارت کا فوراً انتشار نہ کیا جائے تو یہ خلیاتی پروٹین کی ترویب (Coagulation) کر دے گی۔"      ( ١٩٦٩ء، تغذیہ و غذائیات حیوانات، ٥٠ )