ترہیب

( تَرْہِیب )
{ تَر + ہِیب }
( عربی )

تفصیلات


رہب  تَرْہِیب

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٥١ء، میں "عجائب القصص" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - تخویف، ڈرانا، ہیبت پیدا کرنا۔
"حاجی صاحب کے سامنے استفتا پیش ہوا کہ ترغیب و ترہیب کے موقع پر آیا موضوع حدیث سے بھی استناد جائز ہے۔"      ( ١٩٤٥ء، حکیم الامت، ٩ )