تفصیلات
تِریاق تِرْیاقی
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'تریاق' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ نسبت ملانے سے 'تریاقی' بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٠٥ء میں "آرائش محفل" میں مستعمل ملتا ہے۔
صفت ذاتی ( واحد )
١ - تریاق سے منسوب۔
"ہر قسم کے درد کے لیے تریاقی خواص رکھتا ہے۔"
( ١٩٣٧ء، سلک الدرر، ٢٩ )
٢ - بدمست، افیونی (جامع اللغات)۔