"اس پر قوت کشش ثقل ہمیشہ عمل کرتی ہے اور آناً فاناً برسر تزاید ہوتی جاتی ہے۔"
( ١٨٣٧ء، ستہ شمسیہ، ٦٩:١ )
٢ - شدت (مرض میں) اضافہ۔
"وہ ہر مرض میں ذیل کے چاروں درجوں کا ذکر کرتا ہے : ابتدا، تزایہ، انتہا اور انحطاط۔"
( ١٩٥٧ء، مقدمہ تاریخ سائنس، ٥٤٣ )
٣ - [ فقہ ] نیلام
"تین سال کے بعد جو بھی اس کا لگان ہوتا بذریعہ نیلام(تزاید) مقرر کر لیا جاتا اور اقطاع دار پر اسے ادا کرنا لازم ٹھیرتا۔"
( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٣٤:١٣ )