ابربہمن

( اَبْرِبَہْمَن )
{ اَب + رے + بَہ (ب فتحہ مجہول) + مَن }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ 'بہمن' فارسی سے اسم مجرد ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - شمسی سال کے گیارھویں مہینے کی گھٹا (جبکہ آفتاب برج دلو میں ہوتا ہے) موسم سرما یا مہاوٹ کا برسنے والا بادل۔
 طاس قلیاں میں رکھا ہے اس نے ابر مردہ کو ڈوب مر رو رو کے تو اے ابربہمن آب میں      ( ١٨٥٤ء، ذوق، دیوان، ١٣٤ )