محافظ خانہ

( مُحافِظ خانَہ )
{ مُحا + فِظ + خا + نَہ }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ صفت 'محافظ' کے ساتھ فارسی سے اسم 'خانہ' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور 'اسم' مستعمل ہے۔ ١٩٠٣ء کو "چراغ دہلی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکاں ( مذکر )
واحد غیر ندائی   : مُحافِظ خانے [مُحا + فِظ + خا + نے]
جمع   : مُحافِظ خانے [مُحا + فِظ + خا + نے]
جمع غیر ندائی   : مُحافِظ خانوں [مُحا + فِظ + خا + نوں (و مجہول)]
١ - وہ دفتر جس میں فیصلہ شدہ فائلیں اور کاغذات رکھے جاتے ہیں؛ وہ عمارت یا کمرہ جس میں عدالت کے متعلق کاغذات رہتے ہیں، پرانے اہم سرکار کاغذات رکھنے کی جگہ، وہ جگہ جہاں قدیم دستاویزیں رکھی جاتی ہیں، آرکائیوز۔
"ہمارے کلاسیکی کاموں کا بیش تر انبار محافظ خانوں میں دفن ہو جائے گا۔"      ( ١٩٩٥ء، قومی زبان، کراچی، فروری، ٣٠ )