محاط

( مُحاط )
{ مُحاط }
( عربی )

تفصیلات


حوط  مُحِیط  مُحاط

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'صفت' ہے۔ اردو میں بعینہ مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٧٨٠ء کو "تفسیر مرتضوی" میں تحریراً مستعمل ہوا۔

صفت ذاتی
١ - گھیرا گیا، احاطہ کیا گیا۔
 عالم اگر محاط ہے اردو محیط ہے دنیا اگر بساط ہے اردو بسیط ہے      ( ١٩٧٧ء، سرکشیدہ، ٧١ )
٢ - سمجھا گیا، مشہور۔ (ماخوذ : جامع اللغات؛ علمی اردو لغت)