ابتدائی طبی امداد

( اِبْتِدائی طِبّی اِمْداد )
{ اِب + تِدا + ای + طِب + بی + اِم + داد }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے تین الفاظ کا مرکب ہے۔ 'اِبْتِدائی' طِبّی (طب کے ساتھ لاحقۂ نسبت کے طور پر 'ی' لگائی گئی ہے) اور 'امداد' اس طرح سے یہ مرکب توصیفی بنتا ہے۔ ١٩٧٦ء کو "اردو کی چھٹی کتاب" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - کس حادثے کی صورت میں مریض کو معالج تک پہنچانے سے پہلے فوری امداد تاکہ تکلیف نہ بڑھے۔
"یہ انجمن ابتدائی طبی امداد کا انتظام بھی کرتی ہے۔"      ( ١٩٧٦ء، اردو کی چھٹی کتاب، ٤١ )
  • first aid