اسم نکرہ ( مذکر )
١ - حساب لینے والا، احتساب کرنے والا، حساب گیرندہ۔
"تفتیش کرنے کے لیے محتسب کو وہ تمام اختیارات حاصل ہیں جو کسی ضابطۂ دیوانی کے تحت دیوانی عدالت کو حاصل ہیں۔"
( ١٩٩٠ء، وفاقی محتسب کی سالانہ رپورٹ، ١٧ )
٢ - وہ حاکم جو خلاف شرع یا خلاف قانون باتوں (عموماً شراب نوشی اور قمار بازی وغیرہ) کی باز پرس کرے؛ مفتی، قاضی، شیخ، مجسٹریٹ، کوتوال۔
"ولی نے شعرائے ایران سے واعظ و محتسب کی تضحیک کرنا بھی سیکھی ہے۔"
( ١٩٩١ء، نگار، کراچی، مارچ، ١٢ )
٣ - بازار میں ناپ تول پر نظر رکھنے والا شخص، جانچ کرنے والا افسر۔ (ماخوذ : پلیٹس)
٤ - [ تصوف ] مشرع ظاہری۔ (مصباح التعرف)
٥ - [ نفسیات ] ذہن کی وہ قوت عاملہ جو لاشعور کے درمیان سرحدی محافظ کا کام کرتی ہے۔ (کشاف تنقیدی اصطلاحات، 168)