تفصیلات
حرم مُحْتَرَم مُحْتَرْمَہ
عربی زبان سے ماخوذ صفت 'محترم' کے آخر پر 'ہ' بطور لاحقۂ تانیث لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور 'صفت' مستعمل ہے۔ ١٨٣٩ء کو "رفاہ المسلمین" میں تحریراً مستعمل ہوا
صفت ذاتی ( مؤنث )
١ - محترم کی تانیث، قابل احترام (شئے)۔
"گالیاں کھا کر اور اشیائے معظمہ محترمہ کی اہانت کروا کر کافر ہنستے ہیں۔"
( ١٨٣٩ء، رفاہ المسلمین، ٣٨ )
٢ - قابل احترام، معزز (خاتون)۔
"ان کی والدہ محترمہ ہارمونیم بجا رہی ہیں۔"
( ١٩٩٠ء، چاندنی بیگم، ١٠٩ )