محتاجگی

( مُحْتاجْگی )
{ مُح (ضمہ م مجہول) + تاج + گی }
( عربی )

تفصیلات


حوج  مُحْتاج  مُحْتاجْگی

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'محتاج' کے آخر پر'گی' بطور لاحقۂ کیفیت (خلاف قاعدہ) لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور 'اسم' مستعمل ہے۔ ١٩٢٥ء کو "اسلامی گئو رکھشا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث )
١ - ضرورت، حاجت، احتیاج، دست نگر ہونا۔
"ہم کو اس کی محتاجگی پیش آتی ہے کہ آسٹریلیا سے ہندوستان میں جانور منگائے جائیں۔"      ( ١٩٢٥ء، اسلامی گئو رکھشا، ٢٢ )
٢ - غربت، افلاس، تنگ دستی، محتاج ہونا۔
"اس بات کی آدمی بہت سی خبرداری کرتے ہیں کہ اپنی محتاجگی کو اوروں سے پوشیدہ رکھیں۔"      ( ١٨٣٩ء، تواریخ (اساس) شہزادہ حبش کی، ١٣٢ )