محبوب سبحانی

( محبوب سبحانی )
{ مح (فتحہ م مجہول) + بو + بے + سب + حا + نی }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'محبوب' کے آخر پر کسرہ اضافت لگا کر عربی زبان سے اسم 'سبحان' کے آخر پر'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور 'اسم' مستعمل ہے۔ ١٧٨٠ء کو "سودا" کے ہاں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر )
١ - خدا کا پیارا، محبوب خدا، محبوب کبریا؛ مراد : حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم۔
 سلام اے آمنہ کے لال اے محبوبۖ سبحانی سلام اے فخر موجودات فخر نوع انسانی      ( ١٩٢٨ء، شاہنامۂ اسلام، ١١٤:١ )
٢ - حضرت نظام الدین اولیاء کا ایک لقب۔ (علمی اردو لغت)
٣ - حضرت سید شیخ عبدالقادر جیلانی قدس سرۃ العزیز کا ایک لقب۔
 تو ہی غوث اعظم قطب عالم خواجہ عالم ہیں قائم تجھ سے سب ارض و سما محبوب سبحانی