محبوب الہی

( مَحْبُوبِ الٰہی )
{ مَح (فتحہ م مجہول) + بُو + بے + اِلا (ا بشکل مد) + ہی }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'محبوب' کے آخر پر کسرہ اضافت لگا کر عربی سے ماخوذ اسم 'الٰہ' کے آخر پر 'ی' بطور حرف زائد لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٢ء کو"محامد خاتم النبیین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر )
١ - خدا کا پیارا؛ مراد : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم۔
 ہے ترک وطن سنت محبوبۖ الٰہی دے تو بھی نبوت کی صداقت پہ گواہی      ( ١٩٢٤ء، بانگ درا، ١٧٤ )
٢ - حضرت نظام الدین اولیاء رحمۃ اللہ علیہ کا لقب۔
"محبوب الٰہی کا خطاب حضرت کی حیات میں مشہور ہو گیا تھا۔"      ( ١٩٩٦ء، نظام الاؤلیاء، ٢٢ )