متعظم

( مُتَعَظِّم )
{ مُتَعَظ + ظِم }
( عربی )

تفصیلات


عظم  تَعْظِیم  مُتَعَظِّم

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣٤ء کو "احشائیات" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - [ طب ]  ہڈی کی طرح سخت، مبدل بہ استخواں، وہ چیز جو ہڈی بن گئی، کرکری۔
"کم عمر شیرخوار بچے کی کھوپڑی میں کسر واقع کرنا واقعی آسان نہیں، اس عمر میں کھوپڑی بحیثیت مجموعی مکمل طور پر متعظم نہیں ہوتی۔"      ( ١٩٣٧ء، جراحی اطلاقی تشریح، (ترجمہ)، ٢٩:١ )
٢ - متکبر، مغرور، پرشکوہ۔ (اسٹین گاس)