متعصبانہ

( مُتَعَصِّبانَہ )
{ مُتَعَص + صِبا + نَہ }
( عربی )

تفصیلات


مُتَعَصِّب  مُتَعَصِّبانَہ

عربی زبان سے مشتق اسم 'متعصب' کے ساتھ 'انہ' بطور لاحقۂ صفت و تمیز لگانے سے 'متعصبانہ' بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت اور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٢ء کو "سفرنامۂ روم و مصر و شام" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - تعصب سے بھرا ہوا، تعصب آمیز، تعصب کرتے ہو۔
"تاریخ ادب . ہمیشہ کچھ لوگوں کے لیے یک طرفہ، جانب دار اور متعصبانہ بھی ثابت ہو گی۔"      ( ١٩٩٥ء، قومی زبان، کراچی، جون، ٤٧ )