متعسر

( مُتَعَسِّر )
{ مُتَعَس + سِر }
( عربی )

تفصیلات


عسر  مُتَعَسِّر

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٣٨ء کو "بستان حکمت" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - سخت دشوار، مشکل، تقریباً ناممکن۔
"تمام امرا نے یہ تجویز کی کہ سلطان بہادر سے مقاومت متعذر بلکہ متعسر ہے۔"      ( ١٨٩٧ء، تاریخ ہندوستان، ٢٦٣:٤ )
٢ - جس کی وجہ نہ بیان ہو سکے، نہایت سخت۔ (جامع اللغات)