متعرف

( مُتَعَرِّف )
{ مُتَعَر + رِف }
( عربی )

تفصیلات


عرف  تَعْرِیف  مُتَعَرِّف

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٠٧ء کو "مخزن" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - معمولی جان پہچان والا، شناسا۔
"رسمی متعرف کا کلام قلوب پر اثرانداز نہیں ہوتا۔"      ( ١٩٧٤ء، انفاس العارفین (ترجمہ)، ٢٤٦ )
٢ - اقرار کرنے والا، اعتراف کرنے والا، معترف۔
"اس کے دشمن بھی اس کے شریف چال چلن کے معترف ہیں۔"      ( ١٩٠٧ء، نپولین اعظم (ترجمہ)، ٢٧٢:٤ )
٣ - وہ جو دوسروں کے راز معلوم کرے۔ (جامع اللغات)