متعرض

( مُتَعَرِّض )
{ مُتَعَر + رِض }
( عربی )

تفصیلات


عرض  تَعْرِیض  مُتَعَرِّض

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٠٢ء کو"باغ و بہار" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - روکنے والا، مخالفت کرنے والا، مانع، مزاحم۔
"اگر ان کے کسی دوست کی اہانت کی جائے تو وہ متعرض نہیں ہوتے۔"      ( ١٩٣١ء، اخلاق نقوما جس (ترجمہ)، ١٣٥ )
٢ - وہ جو تکلیف دے۔ (جامع اللغات)