تفصیلات
لبس لِباس مُتَلَبِّس
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٧٢ء کو شاہ میر کے ہاں "انتباہ الطالبین" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
صفت ذاتی
١ - لباس پہننے والا۔
اے دل خدا کو و خلق کو جیوں پھول باس بوج یا شخص عکس یا متلبس لباس بوج
( ١٨٠٩ء، دیوان شاہ کمال، ٨١ )
٢ - مستفید ہونے والا۔
"جو شخص بیت اللہ کا حج یا عمرہ کرے (یعنی حج و عمرہ سے متلبس ہوا)۔"
( ١٩٦٤ء، کمالیں، ٦٨:٢ )