متقدر

( مُتَقَدِّر )
{ مُتَقَد + دِر }
( عربی )

تفصیلات


قدر  قَدْر  مُتَقَدِّر

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٠٠ء کو "علوم طبیعیہ شرقی کی ابجد" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - جسے ناپا جا سکے، ناپے جانے کے قابل، جس کا اندازہ کیا جائے۔
"یہ معلوم ہو چکا ہے کہ ہیولٰی بذاتہ متصل ہے نہ متقدر بلکہ وہ صورت متقدرہ کے سبب سے متقدر ہے۔"      ( ١٩٠٠ء، علوم طبیعیہ شرقی کی ابجد، ٢٩ )
٢ - وہ جو تقدیر میں ہو؛ تیار۔ (اسٹین گاس، جامع اللغات)